صدر ٹرمپ کی یورپی یونین چھوڑنے پر برطانیہ کو ٹھوس تجارتی معاہدے کی پیشکش

صدر ٹرمپ کی یورپی یونین چھوڑنے پر برطانیہ کو ٹھوس تجارتی معاہدے کی پیشکش

  

لندن( آن لائن،این این آئی ) امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔امریکی صدر ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں دورے کے دوسرے روز لندن میں ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کی تجارتی وفود کے ہمراہ میٹنگ ہوئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے میٹنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یورپی یونین چھوڑنے کے بعد برطانیہ امریکا کے ساتھ انتہائی ٹھوس تجارتی معاہدہ کرسکتا ہے۔

تجارتی رابطوں کو تیز کرنے کےلئے پانچ برطانوی، پانچ امریکی فرمز اور سینئر وزراءو حکام کے درمیان ناشتے پر میٹنگ کا انعقاد سینٹ جیمز پیلس میں کیا گیا۔امریکی صدرنے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں مزید وسعت موجود ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان مستقبل میں ساتھ کام کرنے کے بہت مواقع ہیں۔تھریسامے نے امریکا اور برطانیہ کی پارٹنر شپ کو بہترین قرار دیا اور اس میں مزید بہتری پر زور دیا۔دوسری جانب ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں ، تنظیموں، سول سوسائٹی اور جنگ مخالف گروپوں نے مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جریمی کوربن نے امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کا استقبال کرنا غلط ہے جو عالمی معاہدوں کو پھاڑ کر پھینک دیتا ہے اور نسل پرستانہ و فساد پھیلانے والی زبان استعمال کرتا ہے۔

ٹرمپ/تھریسامے

مزید :

علاقائی -