علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا  مسترد، سینٹرل جیل پشاور منتقل

 علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا  مسترد، سینٹرل جیل پشاور منتقل

  

بنوں (آ ئی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں سینٹرل جیل پشاور بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے، منگل کو کا ﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایم این اے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر کا مزید ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی جس کے بعد رکن قومی اسمبلی کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

 علی وزیر

مزید :

علاقائی -