خیبر پختونخوا حکومت کا فیصلہ نامناسب : فواد چوہدری ، وزیر اعظم سے مشاورت سے کی ، ایک روزے کا کفارہ ادا کرینگے : شوکت یوسف زئی 

خیبر پختونخوا حکومت کا فیصلہ نامناسب : فواد چوہدری ، وزیر اعظم سے مشاورت سے ...

  

اسلام آباد ،لاہور،پشاور( سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) خیبرپختونخوا میں28روزوں کے بعد اور ایک روز پہلے ہی سرکاری طور پر عید کے اعلان پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور صوبائی وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی آمنے سامنے آگئے جب کہ صوبائی حکومت نے ایک روزے کا کفارہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا منگل کو عید منانے کا فیصلہ نامناسب ہے اور اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں تھا، مذہبی تہوار کی بنیاد بھی جھوٹ پر رکھ دی گئی ہے، دنیا میں ایسے تاثر گیا کہ جیسے جھوٹ کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتیں، جو جہاں چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیںوفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، جو ملک ہمارے ساتھ آزاد ہوئے وہ آج کہاں کھڑے ہیں، معاشرے نئی سوچ کی قیادت میں آگے بڑھتے ہیں، امید ہے قوم کا باشعور طبقہ ہر معاملے پر خاموش نہیں رہے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پسماندہ سوچ کو مستر د کرنا چاہیے، پاکستان میں بھی آخری فتح علم اور عقل کی ہونی ہے۔وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا میں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کردیا،منگل کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹو ئٹر پر چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب پر جھوٹا مقدمہ بننا چاہئے، چاند کی رویت کے حوالے سے گمراہ کن باتیں پھیلائی جارہی ہیں دوسری جانب وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مفتی فواد کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں، فواد چوہدری حکومت اور علماءکو ٹارگٹ نہ کریں۔وزیراطلاعات نے بتایا کہ صوبے میں عید کے اعلان سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کا معاملہ ہے آپ بہتر سمجھتے ہیں، مفتی منیب کے کہنے پر روزہ رکھا مگر ایک دن پہلے والا روزہ ٹھیک تھا، ایک روزے کا کفارہ ادا کریں گے اور دوبارہ رکھیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ مفتی شہاب الدین کے کہنے پر عید کا اعلان کیا، مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری کی ایک عید کی کوششوں پر اعتراض کیا، مفتی منیب کہتے ہیں کہ چاند دیکھنے میں سائنس کا کیا کام ہے، مفتی منیب کے بی آر ٹی کے متعلق بیان سے ان کی مایوسی کا پتہ چلتا ہے، وہ دلائل چھوڑ کر کہتے ہیں صوبائی حکومت نہیں چل سکتی یہ کیا بات ہوئی۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں بھی اختلافات ہیں، ہر چیز میں ریٹائرمنٹ ہوتی ہے لہٰذا مفتی منیب کمیٹی سے الگ ہوجائیں۔یاد رہے کہ پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا۔مسلم لیگ( ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے پہلے مولوی پوپلزئی انفرادی طور پر عید کا اعلان کرتے تھے، اب کے پی کے حکومت بھی ان کی پیروکار بن گئی ہے۔ عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا پاکستان میں پہلی بار ایک صوبے نے اپنی علیحدہ عید منائی ہے، نالائق اعظم کے دور حکومت میں ہر کام ہی عجیب و غریب ہو رہا ہے، کے پی کے حکومت نے ملک کو باقاعدہ تقسیم کرنے کی سازش کی، ملک کی تقسیم میں نالائق اعظم اور کے پی کے حکومت کا اہم کردار ہو گا ۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری کو اب مفتی منیب الرحمن کی بجائے کے پی کے حکومت کےخلاف مقدمہ درج کرانا چاہیے۔ ملک کے ممتاز اور جید علما ءکرام نے خیبر پختونخوا میں عید کے اعلان کو مسترد کردیا، میڈ یا سے خصوصی گفتگو میں مفتی زبیر نے کہا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ہوتے ہوئے ایک مسجد کی انتظامیہ کے کہنے پر صوبائی حکومت نے کیسے اعلان کردیا۔ مفتی نعیم کا کہنا تھا ریاست کی قائم کردہ کمیٹی کی موجودگی میں عید کا اعلان کر کے صوبائی حکومت کیا ریاست میں اختلاف پیدا کرنا چاہتی ہے؟ایبٹ آباد کی جا مع مسجد صدیق شریفی کے خطیب علامہ سعیداللہ ہزاروی نے کہا منگل کو ہزارہ ڈویژن میں 29واں رو زہ تھا ۔

 پشاور،کراچی (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھر میں بروز بدھ عیدالفطر منائی جائے گی۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں۔مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آ نے کا اعلان کیا۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد ، کشمور ، ڈیرہ بگٹی ، لاہور، رحیم یار خان، جیکب آباد اور دیگر مقامات پر شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ، ملائیشیا، انڈونیشیا ، جاپان ، بنگلہ دیش ، عمان ، سوڈان، شام میں بھی کل عید ہے، نارتھ امریکا اور برطانیہ میں بھی عیدالفطر پاکستان کے ساتھ ہوگی۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پشاور میں بعض مقامات، سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں بھی بدھ کو عید ہوگی، جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس کی صوبائی سطح پر انحراف حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے۔محکمہ موسمیات نے بھی آج بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا تھا جب کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے تھے۔۔دریں ثنا خیبرپختونخوا میں منگل کے روز صرف 28روزوں کے بعد عید الفطر منائی گئی،پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہا ب الدین پوپلزئی نے پیر کے روز شوا ل کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا،صوبائی دارالحکومت پشاور اور دوسرے شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس کے دورا ن ملکی سلامتی کےلئے دعائیں مانگی گئیں، تاہم کے پی کے ضلع سوات کے شہریوں نے وفاق کےساتھ عید منانے کا اعلان کرتے ہوئے منگل کو بھی روزہ رکھا، بنوں، نوشہرہ، دارالعلوم اکوڑہ خٹک اور پبی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ لنڈی کو تل ہسپتال عیدگاہ، لنڈی کو تل ہائی سکول، عید گاہ اور ٹیڈی بازار میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ضلع مہمند میں مسجد ہیڈکوارٹر غلنءکا لو نی، جامع مسجد میاں منڈی بازار، جامع مسجد یکہ غنڈ میں نماز عید ادا کی گئی جبکہ کوہاٹ کی مرکزی عید گاہ، تبلیغی مرکز، مرکزی جامع مسجد جنگل خیل و دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں عید کے اجتماعات ہوئے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان شہر کے با ہر ہونے کے باعث گورنر ہاﺅ س پشاور میں نماز عید ادا نہیں کرسکے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عید الفطر پر عوام کو مبارکباد دی۔کراچی میں بھی بو ہرہ کمیونٹی کی جانب سے عید الفطر منائی گئی اور نماز عید کا بڑا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہر مسجد میں ہواسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں عیدالفطر روایتی مذہبی جو ش و خروش سے منائی گئی۔ مسجدالحرام ،مدینہ منورہ کی مسجد نبوی، دارالحکومت ریاض، طائف اور جدہ سمیت مملکت کے دیگر شہروں میں بھی نما ز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ،متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی نماز ادائیگی کے بعد توپ کے دو گولے داغ کرعیدالفطر کا اعلان کیا گیا ، عیدالفطرکے اجتماعات میں مسلمانان نے امت مسلمہ کی سلامتی، قیام امن ، مقبوضہ مسلمان علا قوں کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کےلئے دعا ئیں ، برطانیہ میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی دو عیدالفطر منائی جائیں گی جبکہ جاپان، ملا ئیشیا، انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں عیدالفطرآج منا ئی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں عیدالفطر روا یتی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔ مسجدالحرام میں نماز عید کا اجتماع ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسمیت امت مسلمہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مدینہ منورہ کی مسجد نبوی، دارالحکومت ریاض، طائف اور جدہ سمیت مملکت کے دیگر شہر وں میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں وہاں مقیم پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارا ت میں عیدالفطر کی نماز ادائیگی کے بعد توپ کے دو گولے داغ کرعیدالفطر کا اعلان کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں توپ کے گولے داغنے کی مستحکم روایت موجود ہے۔عیدالفطرکی نماز کی ادائیگی کےلئے منعقدہ اجتماعات میں مسلمانان نے امت مسلمہ کی سلامتی اور قیام امن کےلئے خصو صی دعائیں کیں۔ اس موقع پر علماءکرام، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نے مقبوضہ مسلمان علاقوں کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کےلئے بھی دعائیں کرائیں۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی دو عیدالفطر منائی جائیں گی جبکہ جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں عیدالفطرآج منائی جائے گی۔

شوال چاند

مزید :

صفحہ اول -