امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب  سید وسیم اختر سپرد خاک

  امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب  سید وسیم اختر سپرد خاک

  

بہاول پور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وسابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترکو رشیدیہ قبرستان ماڈل ٹاﺅن اے میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ ڈاکٹر سید وسیم اختر کے بیٹے عمر عبدالرحمن نے پڑھائی

، نماز جنازہ میںقائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ایم این اے ملک فاروق اعظم ،سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر کارکنان دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، ڈاکٹر سید وسیم اختر کی نماز جنازہ کے ساتھ تین اورمیتوںکی بھی مشترکہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو رشیدیہ قبرستان ماڈل ٹاﺅن اے میں سپرد خاک کردیا گیا امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منور حسن، مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکر ٹری جنرل امیر العظیم، مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید،وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ،صوبائی وزیر خوراک چوہدری سمیع اللہ،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے قائمقام امیر راﺅ محمد ظفر، نائب اُمراءچودھری اصغر علی گجر، میاں آصف محمود اخوانی،امیر جماعت اسلای ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی ،قیصر شریف،کنور محمد صدیق نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی غلبہ دین کیلئے خد مات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔

سپرد خاک

مزید :

علاقائی -