عید پر دہشتگردی کا خدشہ سیاسی شخصیات کی سکیورٹی مزید سخت،اہم مقامات کی کڑی نگرانی

عید پر دہشتگردی کا خدشہ سیاسی شخصیات کی سکیورٹی مزید سخت،اہم مقامات کی کڑی ...

  

لا ہور (رپورٹ، یو نس با ٹھ)دہشت گر دی خطرے کے پیش نظرملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر، وزیراعظم،وزیر اعلی ٰ،اہم سیاسی شخصیات اور ججز سمیت دیگر حساس مقامات پر دہشت گردی کے پیش نظر انتہائی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب پولیس،آئی بی، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر ایجنسیوں کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے۔ اداروں نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور اس سلسلہ میں ذمہ دار افسروں نے گزشتہ روز انہیں حتمی شکل دی۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ داخلی راستوں پر خصوصی چیکنگ کے احکامات جاری کر کے اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور ہر آنے جانیوالی گاڑی کی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔نماز عید کے لیے آنے والوں کو میٹل ڈیٹکٹر سے چیک کرنے کے بعد مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔سی سی پی او نے بتایا کہ شہر کے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی اور اہم سرکاری عمارتوں، بس و ویگن اسٹینڈز اور مزاروں پر سفید پارچات میں نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ دہشت گردسائل، بھکاری، پولیس اہلکار، مولوی جیسے حلیوں میں آسکتے ہیں،اسی وجہ سے دہشت گردی روکنے کے لئے پولیس کو جدید اسلحہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو جدید آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔

 سخت سیکیورٹی

مزید :

صفحہ آخر -