صدر کراچی،وزیراعظم اسلام آباد اور آرمی چیف راولپنڈی میں عیدمنائیں گے

صدر کراچی،وزیراعظم اسلام آباد اور آرمی چیف راولپنڈی میں عیدمنائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آ ئی این پی)صدرمملکت عارف علوی کراچی، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی میں عید منائیں گے۔تفصیلات کے مطا بق صدرمملکت عارف علوی کراچی اور وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راولپنڈی،گورنرپنجاب چوہدری سرور لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے، چیئر مین سینیٹ صا دق سنجرا نی کو ئٹہ میں عید منا ئیں گے،سابق صدرآصف زرداری اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بے نظیرآباد میں عید منائیں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ملتان میں،سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اورسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہی گجرات میں عید منائیں گے،وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری جہلم میں عیدالفطرمنائیں گے، سپیکر اسد قیصر سمیت اکثر اراکین قومی اسمبلی اپنے آبائی علاقوں میں عید الفطر منا رہے ہیں، سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں عید منائیں گے۔
عید

مزید :

صفحہ اول -