عیدالفطرکے موقع پر جیلوں کے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

  عیدالفطرکے موقع پر جیلوں کے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

  

لاہور (آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے عیدالفطر کے موقعہ پر ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 45 سے 90 دن کی کمی کر دی ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کی سزاؤں میں 30 دن سے 60 دن کی کمی کر دی ہے۔ اس طرح وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی مختلف جیلوں میں بچوں کے ساتھ قید خواتین قیدیوں کی سزاؤں میں ایک سال کی کمی اور 18 سال سے کم عمر کے بچے قیدیوں کی سزاؤں میں مکمل طور پر کمی کا اعلان کیا ہے، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک قیدی کو فوری طور پر رہا کر دیا گیا ہے سزاؤں میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پنجاب کی جیلوں سے 50 قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق نیب، قتل اور دیگر سنگین وارداتوں کے قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

سزاؤں میں کمی

مزید :

صفحہ آخر -