وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید الفطر پرپیغام

  وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید الفطر پرپیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملت اسلامیہ اور پاکستانی قوم کومبارکباددیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عید الفطر کاحقیقی معنی عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اورعام آدمی کا احساس کرنے سے ہی عید کا لطف دوبالا ہوگا لہٰذاآئیے آج ہم سب اپنی خوشیو ں میں غریبوں اور کم وسیلہ طبقات کو شریک کریں۔انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں عام آدمی ہی ہماری پالیسیوں کا محور ہے اور وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ تشکر کے اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبات کو فروغ دیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب/پیغام

مزید :

صفحہ آخر -