صوبائی دارالحکومت، لاکھوں مالیت کے ڈاکے،گاڑیاں،موٹر سائیکلیں چوری

  صوبائی دارالحکومت، لاکھوں مالیت کے ڈاکے،گاڑیاں،موٹر سائیکلیں چوری

  

لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منا واں میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر طا رق اور اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ20ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لئے۔لٹن روڈ میں ڈاکو گھر میں گھس کر عمر ان اور اس کی فیملی سے4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ با غبا نپو رہ کے علاقے میں 2موٹرسائیکل سوار ڈاکو فیصل اور اس کی فیملی سے2لاکھ روپے90ہزار نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ہر بنس پو رہ کے علاقے میں اکر م اوراس کی فیملی سے2لاکھ40ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے گئے۔ملت پا ر ک میں ڈاکو ضیا اور اس کی فیملی سے1لاکھ95ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،فیکٹر ی ایر یا میں شہبا ز اوراس کی فیملی سے 1 لاکھ70ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گڑ ھی شا ہ میں ڈاکو فر ید سے1لا کھ 65ہزار اور موبائل فون،اکبر ی گیٹ سے ڈاکو عباس سے1لا کھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں شعیب سے 95ہزار نقدی اور موبائل فون،شا د باغ سے نصیر سے75ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے۔ نشتر کا لو نی اور منا واں سے گاڑیاں اور شا د با غ،لو ئر ما ل،ما ڈل ٹا ؤ ن اور شاہدرہ ٹا ؤ ن کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -