8سال سے 50افراد کیساتھ کامیاب حج آپریشن مکمل کرنیوالوں کا کوٹہ بڑھایا جائے،ہوپ

  8سال سے 50افراد کیساتھ کامیاب حج آپریشن مکمل کرنیوالوں کا کوٹہ بڑھایا ...

  

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین وحید اقبال بٹ کا وفاقی کابینہ کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم کے اضافی کوٹہ کو پرانے اور تجربہ کار ٹورز اپریٹر کو دینے کے فیصلے کا خیر مقدم،روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کہاکہ مخصوص لابی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے میرٹ سے ہٹ کر فیصلے کرانے کی سازشیں کر رہی تھی جو وزیر اعظم نے ناکام بنا دی،اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،مرکزی چیئرمین ہوپ نے پرائیویٹ حج سکیم2005ء سے سعودی تعلیمات کی روشنی میں وزارت مذہبی امور کی زیر نگرانی کامیابیوں کے منازل طے کر رہی ہے،پرائیویٹ حج سکیم میں حاجی کو مرضی کی فلائٹ،ہوٹل،مکتب اور دیگر سہولیات حاصل کر سکتا ہے،وحید اقبال بٹ نے کہا پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر 2012ء سے قربانی دے رہے ہیں ان کے کوٹہ کی بحالی میرٹ پر بنتی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8سال سے 50افراد کے ساتھ کامیاب حج آپریشن کا ٹاسک مکمل کرنیوالوں کا بھی حق بنتا ہے ان کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے تا کہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں،مرکزی چیئرمین ہوپ نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت اوررہنمائی کیلئے سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے حج ویزے حج پالیسی کے مطابق40فیصد پرائیویٹ سکیم کو دئیے جائیں تا کہ وہ خدمت کے نظام کی روایت کو اس سال بھی احسن انداز میں آگے بڑھا سکے،وحید اقبال بٹ نے کہا کہ وزارت ہمارے حاجیوں سے ویلفیئر فنڈ وصول کرتی ہے ہم حاجیوں کی فلاح بہبود اور رہنمائی اپنے خرچے سے کرتے ہیں یہ زیادتی ہے،وزارت پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین سے وصول ہونے والے ویلفیئر فنڈ کو ہوپ کو ٹرانسفر کرے تا کہ ہم بہتر انتظامات کر سکیں،وحید اقبال بٹ نے کہا کہ حج آرگنائزر کو کم ازکم6ماہ کا ملٹی پل ویزہ دیا جائے اور ہر کمپنی کو ایک سروس سٹیکر دیا جائے تا کہ حاجیوں کی خدمت کے لیے ایک ورکر لے جا سکیں،مرکزی چیئرمین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج پالیسی مستقل بنیادوں پر تشکیل دی جائے تا کہ انتظامات بروقت ہو سکیں،انہوں نے پرائیویٹ سکیم کے معاملات میں ہونے والی تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تمام امور فوری نمٹائے جائیں تا کہ بکنگ مکمل کی جا سکے،وحید اقبال بٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی طرف سے حج اپریشن2019ء کا آپریشن کامیاب بنانے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔   

ہوپ

مزید :

صفحہ آخر -