محکمہ زراعت ‘ انہار ‘ ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی میں کمائی کا انکشاف

  محکمہ زراعت ‘ انہار ‘ ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی میں کمائی کا انکشاف

  

 ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت اور انہارکے افسران ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی میں ماہانہ لاکھوں روپے” کمائی “کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔مذکورہ اداروں میں افسران نے کم (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

سے کم حکومت کی مقرر کردہ اجرت14ہزار روپے مقرر کی ہوئی ہے جو متعلقہ افسران 14ہزارروپے فی کس وصول کررہے ہیں اور ڈیلی ویجز ملازم کو صرف 8ہزار روپے دینے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ان سے ووچر پر دستخط 14ہزارروپے پر کروائے جارہے ہیں۔ اس طرح ماہانہ فی ڈیلی ویجز 6ہزارروپے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ اداروں میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ محکمہ انہار ملتان میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ان کا پورا حق نہیں دیا جارہا ہے‘ ان کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کرنے کے بعد کیشیئرکمیشن الگ سے لینے لگے ہیں جس پر ان ڈیلی ویجز ملازمین میںپریشانی پائی جاتی ہے۔ 8ہزارروپے ماہانہ میں گھریلو اخراجات کو پورا کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ان غیر مستقل ملازمین کو اضافی ٹائم لگانے پر اضافی ادائیگیاں بھی نہیں کی جاتی ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -