حکومت گرانے کی تحریک میں  اپوزیشن کا ساتھ دینگے، اختر مینگل

 حکومت گرانے کی تحریک میں  اپوزیشن کا ساتھ دینگے، اختر مینگل

  

کوئٹہ ( آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے عید الفطر کے بعد حکومت گرانے کی تحریک (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے جمہوریت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادینگے وفاقی حکومت چھ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے راستے الگ کرسکتے ہیں ،بلوچستا ن نیشنل پارٹی صوبے کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرے گی ، نجی ٹی وی سے بات چیت میں انکا کہنا تھا بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جو حکومت اسوقت صوبے میں ہے یہ صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا نہیں بلکہ جن لوگوں نے جس مقصد کیلئے بنا یا ہے وہ سب واضح ہوگیا ہے کیونکہ حکومت کی نا اہلی کے باعث پی ایس ڈی پی لیپس ہوگئی امن وامان کی صورتحال خرا ب ہوتی جارہی ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی وجمہوری قوت ہے اور ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے، حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے۔ بلوچستان میں اگربیرونی قوتیں ہیں تو انہیں سامنے لا یا جائے، غداری کے القابات کے سامنے بے ضمیر ہانک باضمیر ڈٹ جاتے ہیں، قاضی فائز عیسی کیخلاف مخصوص مقاصد کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا ۔چیئرمین نیب کےخلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانا چاہیے ۔اپوزیشن جماعتیں یقین دہانی کرائیں ان کی احتجاجی تحریک کا بینر6نکات پر ہوگا تو انکا ساتھ دیں گے ۔ غداری کے القابات وہ لاٹھی ہے جس سے ضمیروں کو ہانکنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس میں بے ضمیر ہانک جاتے ہیں اور باضمیر ڈٹ جاتے ہیں۔ بلوچستان میں حکومت کو ٹیک اوور کرنا نہیںچاہتے جمہوری تبدیلی لانا چاہتے ہیںاس سلسلے میں عید کے بعد ہم حکومت گرانے میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کاساتھ دینگے عید الفطر کے بعد حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے جمہوریت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادینگے وفاقی حکومت چھ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے راستے الگ کرسکتے ہیں بلوچستا ن نیشنل پارٹی صوبے کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے۔

اختر مینگل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -