احتساب عدالت میں سیٹھ عابد کے  داماد کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر

احتساب عدالت میں سیٹھ عابد کے  داماد کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر

  

 لاہور (آئی این پی) قو می احتساب بیو رو ( نیب) نے سیٹھ عابد کے داماد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس فائل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

 کر دیا جب کہ مظہر رفیق کا ریفرنس 20 ہزار صفحات اور 60 فولڈرز پر مبنی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق نیب لاہور نے سیٹھ عابد کے داماد مظہر رفیق کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن کیس میں ریفرنس دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مظہر رفیق نے سادہ لوح شہریوں سے 2 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار کا فراڈ کیا، نیب نے مظہر رفیق کے خلاف سیکڑوں شکایات موصول ہونے پر 2017 میں انکوائری کا آغاز کیا۔ مظہر رفیق ایم آر سیکیورٹیز کے نام سے اسٹاک ایکسچینج میں کام کرتا تھا، ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو منافع کا لالچ دے کر 2 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار کا فراڈ کیا۔ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس جج محمد وسیم اختر کو بھیج دیا۔

احتساب عدالت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -