برآمدات 7 فیصد بڑھیں ، درآمدات میں 4 بلین ڈالر کمی ہوئی، عبدالرزاق داو¿د

برآمدات 7 فیصد بڑھیں ، درآمدات میں 4 بلین ڈالر کمی ہوئی، عبدالرزاق داو¿د

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( این این آئی )وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی ترقی کےلئے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی جیسے منصوبے ناگزیر ہیں اور فیصل آباد صنعتی اسٹیٹ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )


 ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) جیسے منصوبوں کا معاشی سرگرمیوں کے فروغ، غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے علاوہ تجارتی خسارہ پر قابو اور برآمد کے حجم میں اضافہ میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کے دوران فیڈمک کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پروڈکشن لائن بڑھنے سے ملکی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ برآمدات میں مسلسل اضافے اور درآمدات میں 4 بلین ڈالر کی کمی سے تجارتی حجم میں خلیج کم ہو رہی ہے اور مجموعی اکاو¿نٹ خسارہ بھی بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی صورت حال اتنی خراب نہیں جتنی بعض حلقوں کی جانب سے پیش کی جا رہی ہے، تاہم اقتصادی صورتحال زیادہ تیزی سے بہتر ہونی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں گارمنٹس کی برآمدات میں 29 فی صد، سیمنٹ 25 فیصد، باسمتی چاول 21 فیصد اور فٹ ویئر کی برآمدات میں 26 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ 
 عبدالرزاق داو¿د