ٹیکس نفاذ ‘ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ‘ مسز شاہدہ احمد
خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ ماضی میں قرضوں اورٹیکسوں کابوجھ عوام پر ڈال کر ذاتی اثاثے بنائے گئے موجودہ حکومت ٹیکس(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
عائد کرکے عوام کو بنیادی جدید سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنائے گی ۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ209کے علا قے اڈا دوپلہ، 43,42/10Rمیں معززین علاقہ اورسابق یونین کونسل کے نمائندوں سے بات چیت کررہی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ معا شی ترقی کےلے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے قیادت دیانتدار، ایماندار ہے جلدہی درپیش مسائل پرقابو پالیا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ حکو مت ٹیکس وصولی کے نظام پر عوامی اعتماد کو بحال کرنے کےلے اصلاحات کررہی ہے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوںنے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ نیابلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی جائے اپنابھرپور کرداراداکریں گے نئے بلدیاتی نظام سے گلی محلے کی سطح پر تبدیلی کاعمل نمایاں نظرآئےگا۔
مسز شاہدہ