حمزہ شہباز کی عید الفطر پراہل وطن سمیت امت مسلمہ کو مبارکباد

حمزہ شہباز کی عید الفطر پراہل وطن سمیت امت مسلمہ کو مبارکباد

  

 لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عید الفطر پر امت مسلمہ، اندرون وبیرون ملک پاکستانیوں کو(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

 مبار کباد دیتے ہوئے کہاہے وہ عید کے پرمسرت موقع پر قوم کےلئے نیک تمناﺅ ںاور دعاﺅں کے پھول پیش کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا دکھ ہے ملک وقوم اس مرتبہ رمضان اور عیدالفطر کو مشکل ترین حالات میں منارہے ہیں ،بے حس حکومت نے بدترین مہنگائی کرکے رمضان اور عید کی خوشیاں مجروح کیںقوم کی تکالیف کا احساس ہے، عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا نہیں ہوسکا ۔کشمیر و فلسطین کے مظلوم ہمارے احساس اوردعاﺅں میں وہ شامل ہیں ۔ اللہ تعالی ملک وملت کی سلامتی اور دفاع کےلئے جانیں قربان کرنےوالے شہداکے درجات بلند فرمائے۔احساس ہے آج شہداکے اہل خانہ اپنے پیاروں کو یاد کررہے ہیں، ان کی قربانی عظیم ہے ۔ عید سعید پر محتاجوں، غریبوں اور حقدا ر وں کو فراموش نہ کیاجائے ۔ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی، مقبوضہ علاقوں کی آزادی، اتحاد واخوت کےلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ،ہما ر ی عید کا لطف اس دن دوبالا ہوگا جس دن پاکستان کا وفادار بیٹا نوازشریف رہا ہوگا ،نوازشریف نے قوم پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا، ملک کو ترقی دی، دنیا میں عزت دلائی، قوم ان کےلئے دعا گو ہے ۔سیاسی انتقام کی وجہ سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنےوالوں کی رہائی کےلئے دعا گو ہیں۔

حمزہ شہباز 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -