4 سے 7 جون تک بلاتعطل بجلی فراہم کرنیکا فیصلہ ‘ مانیٹرنگ شروع
ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے جنرل منیجر (آپریشنز) ناصر رشید عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 4جون سے 7جون تک میپکو ریجن میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
یقینی بنانے کی نگرانی اور مانیٹرنگ کریں گے۔ جنرل منیجر کسٹمر سروسز خواجہ غلام یٰسین 4جون کو میپکو کنٹرول روم میں بلاتعطل بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے۔ چیف انجینئر (آپریشن اینڈ مینٹی ننس) انجینئر محمد اکرم بھٹی 5جون (بدھ) کو میپکو ریجن میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے انچارج ہوں گے۔ چیف انجینئر (ٹرانسمیشن اینڈ گرڈز) خالد جاوید خان 6 جون (جمعرات) کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے انچارج ہوں گے۔ چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ انجینئرنگ) محمد عمر لودھی 7جون (جمعہ) کو ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔