ایس ایم ایس ‘ واٹس ایپ ‘ فیس بک کے ذریعے خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ تیز

ایس ایم ایس ‘ واٹس ایپ ‘ فیس بک کے ذریعے خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ تیز

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) عید کارڈ قصہ پارینہ بن گئے، ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

نے آسانیاں تو پیدا کر دیں مگر خوشیوں بھرے لمحات جو ڈاک کے ذریعے میسر آتے تھے انٹر نیٹ کے ذریعے ان کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے، آج بھی بزرگ اپنے بچوں کو عید کارڈز کی ترسیل اور ان سے حاصل ہونے والی خوشیوں کو کہانیوں کی شکل میں سنا کر عید کارڈز کی افادیت کو اجاگر کرتے ہیں، عید کارڈ اپنے پیاروں کی خوشیوں کے لمحات میں ایک دوسرے سے پیار و محبت کے اظہار کا مقبول ذریعہ تھا ماضی قریب میں عید کے موقع پر کسی پیارے کی طرف سے عید کارڈ ملتا عید کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیتا تھا،اور عید کارڈ وصول کرنے والا خوشی سے پھولے نہ سماتا تھا، اب تو ہر کوئی ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کے ذریعے مصنوعی محبتیں بانٹتا نظر آتا ہے، انٹرنیٹ سے حاصل کی گئی خوبصورت تصاویر، پھول و دیگر دلکش مناظر کو ای میل، ایم ایس ایم اور فیس بک، وٹس ایپ کے ذریعے اپنی محبت بھرے اظہار کو خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے استعمال کیا جارہاہے، انٹرنیٹ سائنسی جدتکے ذریعے اظہار محبت کا فوری ذریعہ بن چکا ہے، بلکہ اس کے ساتھ کم خرچ بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ نے آسانیاں تو پیدا کر دی ہیں مگر خوشیوں بھرے لمحات جو ڈاک کے زریعے میسر آتے تھے انٹرنیٹ نے ان کا رنگ پھیکا کر دیاہے۔

سلسلہ تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -