آخری روزہ‘ بادلوں کی اچانک ملتان انٹری ‘ بارش کیلئے دعائیں

آخری روزہ‘ بادلوں کی اچانک ملتان انٹری ‘ بارش کیلئے دعائیں

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان اور گردونواح میںکپاس کے کاشتہ علاقوں میں گزشتہ روز اچانک بادل آنے سے نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیا ہے بلکہ قیامت خیز گرمی اور شدید لو میں کافی حد (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

تک کمی آگئی ہے ۔موسمی تبدیلی سے عید الفطرکی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز سارادن بادل اور ٹھنڈی ہواﺅں کے چلنے سے کاشتہ فصلوں پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گرمی کی کمی سے فصلوں کو پانی کی کمی سے درپیش مسائل میں بھی کمی آنے کا امکان ہے ۔موسم ٹھنڈا ہونے سے فصلیں سرسبز وشاداب ہوجائیں گی۔ ماہرین زراعت نے موسمی تبدیلی کو انہتائی خوشگوار قرار دیا ہے ۔جبکہ شہری بادل آتے ہی بارش کیلئے دعائیں کرتے رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -