مسافروں کو لوٹنے کیلئے بس اڈوں سے گاڑیاں غائب کرنیکا انکشاف

مسافروں کو لوٹنے کیلئے بس اڈوں سے گاڑیاں غائب کرنیکا انکشاف

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کی تعطیلات سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ دیگر پردیسی شہریوںنے بھی رخت سفر باندھ لیا ۔ملتان کے شہریوں نے اپنے آبائی شہروں کا رخ کر لیا ، لاہور ، (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، حیدر آباد ، سیالکوٹ سے بھی مسافتر بڑی تعداد میں ملتان پہنچ گئے ، ریلوے اسٹیشن، ڈیرہ اڈا، جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر تمام اڈوں پر مسافروں کے شدید رش کے باعث ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کیے ۔ٹرانسپورٹرز نے ملی بھگت کرکے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا اور جنرل بس اسٹینڈ سے گاڑیاں غائب کرکے اڈے شارٹ ظاہر کئے ، ٹرانسپورٹرز نے موقف اختیار کیا کہ ملتان سے زیادہ مسافر دیگر شہروں میں جا رہے ہیں جس کے باعث ان شہروں سے گاڑیوں کی واپسی نہیں اور ڈرائیور خالی گاڑیاں لیکر ملتان آرہے ہیں۔ اس لئے کرائے زیادہ رکھے گئے ہیں۔ مسافروں محمد ندیم ، رئیس احمد، فرحان سعید نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹر زنے بیرون شہر جانیوالے شہریوں کو لوٹنا شروع کررکھا ہے۔

گاڑیاں غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -