ملتان ‘ مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے ‘ لوٹ مار ‘ عید سے پہلے شہریوں کو سکتہ

ملتان ‘ مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے ‘ لوٹ مار ‘ عید سے پہلے شہریوں کو سکتہ

  

ملتان( وقا ئع نگار )چوری ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے خانیوال روڈ کے قریب غلہ منڈی کا آڑھتی جاوید اقبال منی ڈالہ پر جارہا تھا جسے دو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر اسے رسیوں سے باندھ دیا۔(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اور اس سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ممتاز آباد کے علاقے بی سی جی چوک کے قریب حبیب اصغر کو نامعلوم مسلح افراد نے روک کر اس سے لاکھوں روپے اور 3اے ٹی ایم کارڈ چھین لیے۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے ٹھٹی لال کے قریب ناصر سے تین ڈاکووں نے 14 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔اسی طرح القریش کے قریب ارسلان حمید سے مسلح ڈاکو نے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے رنگیل پور میں تنویر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی اور طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔کینٹ کے علاقے 1 نمبر چونگی کے قریب عمران مشتاق سے ایک ڈاکو نے 35ہزار نقدی چھین لی۔گردیزی مارکیٹ میں کار سوار غلام عباس کی بہو سے نامعلوم ڈاکو۔نے پرس چھین لیا۔یونیورسٹی روڈ پر عدنان کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ایک لاکھ 7ہزار روپے مالیت کاسامان لے اڑا۔گلگشت میں واقع نجی ہاسٹل سے سکندر سمیت 7افراد کے موبائل فون نامعلوم چور لے اڑا۔دریں اثنائ مظفرآباد کے علاقے سے صلاح الدین،تھانہ چہلیک کے علاقے سے ڈاکٹر عالمگیر،گلگشت کے علاقے سے عطائ اللہ اور شاہ رکن عالم کے علاقے سے محمد عمر کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -