خیبرپختونخوا میں دو عیدیں ‘ صدر ‘ وزیر اعظم نوٹس لیں ‘ قاضی وہاج قادری

خیبرپختونخوا میں دو عیدیں ‘ صدر ‘ وزیر اعظم نوٹس لیں ‘ قاضی وہاج قادری

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار )صوبائی خطیب اوقاف پنجاب قاضی محمد وہاج قادری نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پہلے ہی خراب ہے جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے بارے میںبیانات دے کر علماءکی دل آزاری کی ہے مفتی منیب الرحمان ایک منجھے ہوئے عالم ہیں اور رویت ہلال کمیٹی کے بطور چیئرمین عرصہ دراز سے چلے آرہے ہیں اب کچھ لوگ علماءکرام کے وقار کو مجروح کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

جو سراسر زیادتی ہے ان خیالات کا اظہاز انہوں نے پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علماءنے ہمیشہ امن محبت اور رواداری کا درس دیا ہے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے ہیں اب خیبر پختوتخواہ میں پھر دوعیدیں کی جارہی ہیں ایک ملک میں ایک ہی پارٹی کی حکومت کے ہوتے ہوئے دوعیدیں کرنا نامناسب ہیں اس پر صدر پاکستان عارف علوی اورز وزیر اعظم پاکستان عمران خان فوری نوٹس لیں اور رویت ہلال کمیٹی کے بارے میں فنڈز کا ضیاع کرنے کی باتیں کرنیوالے سن لیں کہ مفتی منیب الرحمان اچھے عالم دین ہیں اور وہ ایک روپے کی کرپشن کے ذمہ دار نہیں ہیں ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں حکومت جید علماءکرام پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دے تاکہ مسائل بیٹھ کر حل کئے جاسکیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -