رشتہ تنازع ‘ ماموں کا بھانجی پر تیزاب سے حملہ ‘ حالت تشویشناک ‘ 3گرفتار
ملتان( وقا ئع نگار )رشتہ کے تنازع پر سگھے ماموں نے بھانجی کو تیزاب پلادیا۔خاتون کی حالت تشویشناک۔پولیس نے 3افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
قطب پور کے علاقے بستی کھار پور کے رہائشی محمد محبوب نے پولیس کو بتایا کہ ایک روز قبل اس کی ہمشیرہ تسلیم بی بی کو ماموں مشتاق،دلاور اور دیور عبدالشکور کو گھر لائے حس کی حالت بہت خراب تھی۔انہوں نے بتایا کہ اسے فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے۔تاہم جب ہمشیرہ کو نشتر لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے تیزاب پلایا گیا ہے۔تسلیم بی بی کی شادی ایک سال قبل بابر سے ہوئی تھی۔جو فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔تاہم تسلیم کے ماموں مشتاق اور دلاور اس کی شادی سے خوش نہ تھے۔مشتاق اپنے بیٹے سے اس کی شادی کروانا چاہتا تھا۔ جس کے لیے وہ اس کے گھر جھگڑے کرواتا رہتا تھا۔بابر جب فیکٹری گیا تو مشتاق،دلاور اور اسکے دیور عبدالشکور نے اسے زبردستی تیزاب پلادیا۔اور گھر چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تینوں کو حراست میں لے لیا۔
تیزاب پلادیا