نااہل حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکے ، رانا ثناءاللہ

نااہل حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکے ، رانا ثناءاللہ

  

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر وسابق وزیر قانون رانا ثناءاﷲ خاں نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں مسلم لیگ ( ن ) آئین ‘ جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے ۔ مسلم لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

انقلابی اقدامات اٹھائے اور اب بھی ہماری جماعت کسی بھی سطح پر عوام کی حق تلفی نہیں ہونے دی گی ۔ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے غیر جمہوری اقدامات پر سراپا احتجاج ہیں ۔جھوٹ کا سہارا لے کر اقتدار میں آنے والے سلیکٹڈ حکمرانون نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ نااہل حکومت پاکستان پر عذاب بن کر نازل ہوئی ہے قوم اس حکومت سے جان چھڑانے کے لئے لاحول واﷲ کا وظیفہ کرے ۔ عثمان بزدار نے شہباز شریف کی محنت اور خدمت پر پانی پھیر دیا ہے ۔آن لائن کے مطابق بات انہوں نے صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب چوہدری کاشف رندھاوا کی قیادت میں یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز ایم این اے نور الحسن تنویر ‘میڈیا کوارڈی نیٹر حافظ شفیق کاشف ‘ ناصر رندھاوا ‘ ثناءاﷲ باجوہ سمیت دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کاشف نواز رندھاوا کی بطور صدر یوتھ ونگ پنجاب نامزدگی خوش آئند قرار دیتے ہوئے جلد تنظیم سازی کا آغاز کریں گے’غیر متحرک عہدیداروں کو فارغ کرکے متحرک اور مخلص ساتھیوں کو آگے لایا جائے گااور تین مرحلوں میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی پہلے مرحلے میں ڈویژنل عہدیداران کا اعلان ہو گا جسکے بعد ضلع اور سٹی کی تنظیم سازی ہو گی جبکہ ڈویژنل عہدیداران کی فہرست منظور کے لئے نوازشریف کو پیش کر دی گئی ہے ۔

رانا ثناءاللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -