رواں سال کم سے کم صدقہ فطر 100 روپے مقرر

رواں سال کم سے کم صدقہ فطر 100 روپے مقرر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر کی فی کس رقم 100 روپے مقرر کر دی ہے۔چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے رواں برس کے لیے کم سے کم صدقہ فطر 100 روپے ہے، مالی حیثیت کو دیکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ادا کیا جاسکتا ہے۔نصاب کے مطابق کھجور کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 1600 روپے فی کس، کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس جبکہ پنیر کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 2940 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -