ملتان ‘ ضلعی تحصیل ہیڈ کوارٹرز  میں ڈیوٹی ججز کا روسٹر فائنل

ملتان ‘ ضلعی تحصیل ہیڈ کوارٹرز  میں ڈیوٹی ججز کا روسٹر فائنل

  

ملتان(خبرنگار خصوصی) عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ملتان کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ڈیوٹی ججز کا روسٹر جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی جانب (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

سے جاری روسٹر کے مطابق ملتان میں آج 5 جون کو مدثر نواز، 6 جون کو خاور علی شاہ، 7 اور 8 جون کو شہزاد باسط بطور ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ فرائض سرانجام دیں گے۔ اس طرح تحصیل شجاعباد میں آج 5 جون کو عبدالماجد، 6 جون کو یاسر عرفات، 7 اور 8 جون کو عبدالمنان قریشی، تحصیل جلالپور پیروالہ میں 5 اور 6 جون کو فراز ارشد، 7 اور 8 جون کو عقیل احمد بطور ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ فرائض سرانجام دیں گے۔ دریں اثناءآج سے 9 جون تک ریلوے مجسٹریٹ مسعود احمد بخاری بطور ڈیوٹی سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ فرائض سرانجام دیں گے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -