سرائیکی صوبہ بنا کر دم لیں گے ‘ غلام فرید ‘ عید کے بعد تحریک شروع کرنیکا اعلان

سرائیکی صوبہ بنا کر دم لیں گے ‘ غلام فرید ‘ عید کے بعد تحریک شروع کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ غلام فرید کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملتان میں سب سیکرٹریٹ کا لولی پاپ اپنے پاس رکھے 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہی سرائیکی عوام کے مسائل کا حل (بقیہ نمبر2صفحہ12پر )


ہے، اگر حکومت نے صوبہ سرائیکستان کے قیام میں تاخیر کی تو عید کے بعد سرائیکی قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ 7 کروڑ سرائیکی عوام اب اپنے حقوق کے لئے جاگ چکی ہے۔ انشاءاللہ عوام کے شانہ بشانہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے اس موقع پر قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسی عید جیسی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کے مواقع دے۔ ان شاءاللہ عید کے بعد صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے بھرپور تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے وہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ صوبہ محاذ کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والے پراسرار خاموشی اختیار کر چکے ہیں۔ ذاتی مفاد پرست سرائیکی عوام کے ساتھ گھنا¶نا کھیل کھیل کر پس پردہ جا چکے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی رہنماءعبدالحئی چانڈیہ ، خلیل خان چنگوانی، عبدالحکیم لغاری، مہر حسین چنگوانی، غلام سرور ڈکھنہ بھی موجود تھے۔
غلام فرید کوریجہ