کابینہ سے بغیر منظوری ججز کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہے ،رضا ربانی
لاہور( این این آئی) سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر ججز کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ، آئین کے آرٹیکل 290کے کلاز 5اور6میں ترمیم ناگزیر ہے جس کے تحت کوئی بھی ریفرنس بھیجنے سے قبل معاملے کو پارلیمنٹ بھیجنے کو لازمی قرار دیا جائے،جسٹس قاضی فائز عیسی جیسے ججوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انہیں اصولوں پر کھڑا ہونے کی سزا دی جا رہی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ہے،پی ٹی ایم سے اس لئے دلچسپی ہے کیونکہ ہم نے ماضی سے سبق سیکھا ہے،کچھ قوتیں وفاق کو کمزور اور ختم کرنا چاہتی ہیں،سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے ،لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر مصری ماڈل کی جانب جایا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ اسلم گل اور ان کے خاندان کی پیپلزپارٹی کے ساتھ دیرینہ رفاقت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی سامراج کے ہاتھوں یرغمال بنا دیا گیا ہے،ایسامشیر خزانہ لگایا گیا جس کا تعلق آئی ایم ایف سے ہے۔وہ ہمارے دور میں بھی مشیر خزانہ تھا لیکن غلطی کو دوبارہ نہیں دہرانا چاہیے ۔آئی ایم ایف کے حاضر سروس افسر کواسٹیٹ بنک کا گورنر لگانا ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا سب کچھ بین الاقوامی مالیاتی سامراج کے ہاتھوں گروی ہے۔امریکہ اپنے مفادات کے لئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے اداروں کو استعمال کرتا ہے او ریہ واضح رپورٹس آ چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف پیکج کو پارلیمان یا عوام کے سامنے پیش نہیں کیا،حکومت نے اپنی پالیسی میں شفٹ کیا ہے،لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر مصری ماڈل کی جانب جایا جا رہا ہے اوراس وقت ملک میں تقریباً وہی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی جیسے ججوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،انہیں اصولوں پر کھڑا ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔اگر حکومتی موقف ہے کہ آئین کے مطابق کام کیا گیا تو سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا کہ وزیراعظم اپنے طور پر کوئی کام نہیں کر سکتا۔کابینہ کے علم میں لائے بغیر ریفرنسز دائر کیے جانے کا عمل اس بنیاد پر ہی رد ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پی ٹی ایم سے اس لئے دلچسپی ہے کہ ہم نے ماضی سے سبق سیکھا ہے،کچھ قوتیں وفاق کو کمزور اور ختم کرنا چاہتی ہیں،سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔ فوج کا فاٹا میں کردار قابل تحسین ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد عدلیہ کے لئے کھڑی ہوئی ہے، مستقبل میں عدلیہ بچاﺅ تحریک کا کوئی فیصلہ ہوا تو پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
رضا ربانی