بوریوالا ‘ نشے کے عادی نوجوان ‘ ہارون آباد میں نہر سے بچی کی لاشیں برآمد

بوریوالا ‘ نشے کے عادی نوجوان ‘ ہارون آباد میں نہر سے بچی کی لاشیں برآمد

  

بورے والا ‘ہارون آباد( تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان ) نشے کے عادی نوجوان کی قبرستان سے نعش برآمد تفصیل کے مطابق نواحی آبادی گلشن رضا ٹاﺅن کے رہائشی محمد اکرم المعرف اکراقصائی کے 25سالہ بیٹے محمد رضوان کی نعش آج علی الا الصبح مرکزی قبرستان سے ملحقہ فصلوں میں پڑی ملی جسکی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر زیر دفعہ 174ت پ کی کاروائی کر کے ورثاءکے(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

حوالے کر دی، پولیس کے مطابق نوجوان رضوان نشے کا عادی تھا اور اسکا باپ بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث ہے جو کہ چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا ہے اہل علاقہ کے مطابق رضوان اسی محلے کے ایک سٹور میں ہونے والی چوری کی واردات میں بھی ملوث تھا جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اہل محلہ کے پاس موجود ہے ۔نواحی گاﺅں میں نہر سے بچی کی نعش بر آمد ۔تفصیلات کے مطابق گوشی دختر ایم خان جو گزشتہ روز نہر فور آر میں گرگئی تھی نعش قر یبی گاﺅں 56فور آر کے قریب نہر سے مل گئی ریسکیو 1122نے چار سالہ بچی کی نعش ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی مزید کاروائی کے لئے مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -