جون کے بعد ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،ایمنیسٹی سکیم سے جو لوگ فائدہ نہیں اٹھائیں گے انہین کوئی رعایت نہیں دی جائے گی:عمران خان

جون کے بعد ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،ایمنیسٹی سکیم سے جو لوگ فائدہ نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،  آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈان کا عندیہ دے دیا ہے۔عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں حفیظ شیخ، حماد اظہر، شبر زیدی اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلی حکام شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم سے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے، صرف تنخواہ دار طبقہ کیوں ٹیکس دے، وزیراعظم نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈان کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے جب کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں، ایمنسٹی سکیم سے جو فائدہ نہ اٹھاے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو فوری طور پر ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے نئے اقدامات کی ہدایت  بھی کی ہے جس کے بعد ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز سے معلومات 11 جون  تک طلب کر لیں،وزیراعظم عمران خان ایف بی آر کی کارکردگی کا ہر ہفتے جائزہ بھی لیں گے۔ ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو ٹیکس ادا نہ کرنے والے تمام افراد کا ڈیٹا اور انکو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک بھر میں ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی تعداد انتہائی کم ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں وسعت کیلئے فوری اقدامات کرے د وسری طرف  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)نے چیف کمشنرز سے مال دار افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ڈسکوز سے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا، 5لاکھ روپے کے بینک اکاونٹس ہولڈرز کی تفصیلات اور 2کنال یا اس سے زائد کے گھروں میں رہنے والا افراد کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 2400 سی سی یا اس سے زائد کی گاڑی رکھنے والے افراد کا ڈیٹا، اکثر و بیشتر بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا۔تمام چیف کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال،ڈسکوز سے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا، 5لاکھ روپے کے بینک اکاونٹس ہولڈرز کی تفصیلات اور 2کنال یا اس سے زائد کے گھروں میں رہنے والا افراد کا ڈیٹا ما نگ لیا۔
کریک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -