قائد سے اظہار یکجہتی،مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کا آج نماز عید کوٹ لکھپت جیل کے سامنے ادا کرنے کا اعلان

قائد سے اظہار یکجہتی،مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کا آج نماز عید کوٹ لکھپت جیل کے ...

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن اپنی اعلیٰ مرکزی قیادت کے بغیر عید منائینگے، مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوا ز شریف پہلی بار جیل جبکہ مرکزی صدر شہباز شریف ملک سے باہر برطانیہ میں عید منائینگے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیا ت قائد نواز شریف پہلی بار جیل،شہباز شریف برطانیہ میں،مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور،سینئر نائب صدر شاہد خاقان راولپنڈی،پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ فیصل آباد،خواجہ آصف سیالکوٹ، انجینئر خرم دستگیر گوجرانوالہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اسلام آباد،رانا تنویر شیخوپورہ، اسحاق ڈار لندن، پرویز ملک لاہور جبکہ دیگر رہنما مختلف شہروں میں عید منائیں گے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے کارکن نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے آج کوٹ لکھپت جیل پہنچیں گے۔ کارکنوں نے عید کی نماز سڑک پر ہی ادا کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ مرکزی قیادت نے رہنماؤں کو عید کارکنوں کیساتھ منانے اور ان سے ملاقاتیں کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق تعطیلات کے باعث کسی کو بھی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کئے جائیں گے۔جیل کے باہر کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پارٹی قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں کے بجائے کوٹ لکھپت جیل کے باہر عید منانے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) لور ز اور سوشل میڈیا کے کارکنوں کا کہنا ہے نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچیں گے۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید کیلئے لیگی کارکنان کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن 

مزید :

صفحہ اول -