جسٹس قاضی فائز کیخلاف ریفر نس دائر کرکے حکومت نے اپنے پہاؤں پر کلہاڑی ماری،امان اللہ کنرانی

جسٹس قاضی فائز کیخلاف ریفر نس دائر کرکے حکومت نے اپنے پہاؤں پر کلہاڑی ...

  

لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفر نس دائر کرکے حکومت نے خود اپنے پہاؤں پر کلہاڑی ماری ہے‘حکمرانوں نے عدلیہ کے خلاف جو سازش کی ہے اسکے نتائج انتہائی خطر ناک ہوں گے اور اس سازش کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ پوری قوم اور وکلاء قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں اور جو لوگ عدلیہ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

ریفرنس،کلہاڑی

مزید :

صفحہ اول -