خوشیوں کا تہوارعید اللہ تعالیٰ کا ایک انمول تحفہ ہے،وزیراعلیٰ سندھ

خوشیوں کا تہوارعید اللہ تعالیٰ کا ایک انمول تحفہ ہے،وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سند ھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستان باالخصوص سندھ کے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر ایک خوشیوں کا تہوار ہے اور مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد اللہ تعالی کی جانب سے خوشیوں کا یہ تہوار ایک انمول تحفہ ہے۔ وزیراعلی سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کئے گئے بہتر انتظامات کے پیش نظر تجارتی مراکز کی رونقوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے اور لوگوں نے بڑھ چڑھ کر عید کی تیاریاں کیں۔ وزیراعلی سندھ نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے بہترین اقدامات پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلی سندھ نے صوبائی کابینا کے اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی ہدایت کی کہ اپنے حلقوں میں عید کے تہوار کی خوشیوں میں ضرورتمندوں اور غریب افراد کو شامل کریں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں، کیوں کہ ہماری پارٹی کا منشور بھی غریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا تدارک کرنا ہے۔ وزیراعلی سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہم سب ملکر پاکستان باالخصوص سندھ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عہد کرنا ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -