عمران خان پہلے وزیراعظم جنہیں سچ بولنے کی عادت نہیں،شاہد خاقان

  عمران خان پہلے وزیراعظم جنہیں سچ بولنے کی عادت نہیں،شاہد خاقان

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردوں نے ملک اور عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے‘ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں سچ بولنے کی عادت نہیں‘نالائق حکمران ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت عملی طورپر ناکام ہوچکی ہے نیا پاکستان معاشی اور اقتصادی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اپوزیشن جماعتیں اس معاشی دہشت گردی پر بھرپور احتجاج کریں گی۔انہوں نے کہا کہ بچت کی باتیں کر نیوالی حکومت کے اپنے اخر اجات میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ چکا ہے اور ابھی مزید قر ضے بھی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرہم مصنوعی طریقے سے حکومت چلارہے تھے تویہ بھی چلالیں۔

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -