وزیر اوقاف کا دوبارہ شاہی مسجد اور داتا دربار سکیورتی کا جائزہ لیا

وزیر اوقاف کا دوبارہ شاہی مسجد اور داتا دربار سکیورتی کا جائزہ لیا

  

لاہو(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے داتادربار اور باد شاہی مسجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اعتکاف میں بیٹھے لوگوں سے بھی ملاقات کیں اور پاکستان کی تعمیر اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کے لئے کہا۔انہوں نے  دونو ں مقامات پرعید کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ داتادربار اور با دشاہی مسجد میں نماز عید کے لئے آنے والوں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا رجائے۔ داتادربار اور باد شاہی مسجد تک پہنچنے کے مختلف راستوں کے مختلف مقامات پر ناکے بھی لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھتے  ہوئے مشکوک چیزوں اور افراد بارے فوری قانون نافذ کرنے والوں کو اطلاع دی جائے۔انہوں نے کہا کہ داتادربار اور باد شاہی مسجد انتظامیہ کے پرائیویٹ سکیورٹی اہلکاروں کو بھی خصوصی ہدایت دیدی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -