معاشی بدحالی کی بڑی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں،بابر حسین

معاشی بدحالی کی بڑی وجہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں،بابر حسین

  

  لاہو(پ ر) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے و رکن پنجاب اسمبلی خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام عید کی خوشیوں سے بھی محروم ہیں، ہر طرفبے روزگاری کے ڈیر ے ہیں، ہر طرفمایوسی اور ناامید ی ہے، صنعتیں بند ہیں، زراعت تباہی کا شکار ہے،ان حالات میں عوام کس طرح سکھ کا سانس لے سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی بدحالی کی وجہ سے حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں جن وجہ سے عوام مایوس اور پریشان ہیں، اس عید الفطر پر بھی عوام پریشان ہی نظر آئے ہیں، عید الفطر پر عوام میں جوش وخروش نظر نہ آیا لیکن ہمیں پاکستان کے لئے اچھا سوچناچاہیے،یہ ملک سب کا ہے، ہم سب نے مل کر یہ ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔

، مستقبل میں جب مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی تو عوام کی مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی اور ملک میں خوشحالی کی نئی لہر آئے گی،پاکستان کی ترقی ہی ہم سب کی ترقی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -