محنت کش طبقہ مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عید سادگی سے منائیگا،خورشید احمد

محنت کش طبقہ مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عید سادگی سے منائیگا،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)محنت کش طبقہ کشمیر، فلسطین، برما  اور دیگر ممالک میں مسلم اْمہ پر ظلم وستم کے پیش نظر عیدالفطر نہایت سادگی سے منائے گا  اور اللہ تعالیٰ کے حضور  دعا کریں گے وہ اْمت مسلمہ کی مصیبتوں کو ختم فرماتے ہوئے ان خیالات کا اظہار  جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکز کنفیڈریشن بزرگ مزدور  راہنماء خورشیداحمدنے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔صدرروبینہ جمیل نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاکستان کومثالی فلاحی جمہوری مملکت بنانے میں کامیاب کرے جہاں غربت، بے روزگاری، جہالت کا جلدازجلد خاتمہ ہو۔ تقریب میں چوہدری انور، نیاز خان، حسن محمد رانا، صلاح الدین ایوبی نے بھی خطاب کیا-