پاکستا ن بچانے کے لئے ہم سب  کو آگے آنا ہو گا،سعدیہ سہیل رانا

پاکستا ن بچانے کے لئے ہم سب  کو آگے آنا ہو گا،سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور() پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے عید الفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم سب مل کر اس مبارک موقع پرعہد کریں کہ پاکستان کو بچانے کے لیے ہم سب آگے آئیں گے۔ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاکستان کی یہ حالت سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ باریاں لگانے والے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پوری دنیا میں ایک نئی پہچان بنائی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے۔ ابھی بہت کچھ کرنے کو ہے اس لئے پوری قوم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -