سیاحت کی اہمیت پر خصوصی سیمینار

سیاحت کی اہمیت پر خصوصی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کلچرل رپورٹر) ایکسپلوررز ڈین ٹورازم کے زیر اہتمام ”پاکستان میں سیاحت کی اہمیت“ پر خصوصی سیمینار ڈین کے خوبصورت ایڈیٹوریم مین بلیوارڈ گلبرگ میں ہوا صدارت ممتاز دانشور اور سابق سینئر فیکلٹی ممبر لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رفیق خان نے کی جبکہ شرکاء میں چیف ایگزیکٹو ادارہ محمد جمیل رضا، سفر نامہ نگار مقصود چغتائی، ممتاز اسکالر حماد مرتضےٰ، ممتاز شاعر ممتاز راشد لاہوری، ڈاکٹر رب نوازنے شرکت کی۔
، پادری امجد نیامت، ممتاز شاعرہ، پروین وفا، میاں صلاح الدین، میاں طفیل، ڈاکٹر اکرام اسلام، شہزادبن طاہر، افسانہ نگار فریدہ خانم، ڈاکٹر رضا، ڈاکٹر فدا حسین، اہل دانش، ادیبوں، شاعروں اور سیر و سیاحت کے شوقین حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جمیل رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید کے اگلے روز ادارے کا ایک وفد مطالعاتی دورہ پر آزاد کشمیر راولا کوٹ منجوسہ جھیل نو ہزار فٹ کی بلندی پر تولی پیر جائے گا جبکہ عیدکے ایک ہفتے کے بعد 12 جون کو دوسرا وفد دیر اور سوات میں خوبصورت وادی کمراٹ کے لیے روانہ ہو گا۔ کمپیئرنگ کے فرائض مقصود چغتائی نے ادا کیے جبکہ آخر میں ڈاکٹر ملک غلام مرتضےٰ شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
سیمینار