باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزازسے کم نہیں،رضیہ بانو

  باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزازسے کم نہیں،رضیہ بانو

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال رضیہ بانو نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سرکاری ملازمت سے با عزت طور پر ریٹائر ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے اس ادارے میں 41سال خدمات سر انجام دیں۔یہیں سے نرسنگ کی تعلیم اور بطور سٹاف نرس ملازمت کا آغاز کیا، رضیہ بانو نے ایل جی ایچ کے نرسنگ سکول کی پرنسپل کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں اور اپنا عرصہ ملازمت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئی ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رضیہ بانو کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اُن کا مشن تھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -