اپوزیشن ریفرنس کی آڑ میں ریاست پر حملے نہ کرے،جمیل گوندل
لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر گوندل نے کہا ہے کہ اپوزیشن ریفرنس کی آڑ میں ریاست پرحملے نہ کرے۔اگرریفرنس ناجائز ہے تواس کاجواب عدالت میں دیاجائے،ریاست کے ساتھ عداوت ناقابل فہم ہے۔
کرپشن وہ کینسر ہے جو صرف آپریشن سے ختم ہوگی۔بدعنوانی میں جوکوئی بھی ملوث ہے وہ قابل رحم نہیں ہوسکتا۔ تعجب ہے اپوزیشن پارٹیاں آئین کی بجائے دوافراد کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہیں۔
،دوججوں کیخلاف ریفرنس آئین سے تجاوزیاتصادم نہیں مگراپوزیشن نے نتیجہ آنے کاانتظارکرنے کی بجائے اپنافیصلہ سنادیا۔وہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ ریفرنس کی بنیادپرمنتخب حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کاکوئی جواز نہیں۔قومی چورکسی ملزم کوکلین چٹ نہیں دے سکتے،احتساب کومنطقی انجام تک پہنچاناہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاطرزسیاست ریاست کیلئے زہرقاتل ہے۔متحدہ اپوزیشن کی عوامی ایشوزسے دانستہ چشم پوشی اورریفرنس پرمسلسل پوائنٹ سکورنگ سے اس کاخبث باطن آشکارہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف انتظامی اورمعاشی چیلنجز سے نبردآزماریاست کسی پرتشدد احتجاجی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی۔جس طرح قومی چوراپنے احتساب کوسیاسی انتقام کانام دے رہے تھے اس طرح اب وہ دوججوں کیخلاف آئینی ریفرنس کوبھی متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کوسیاست اورجمہوریت کی آڑمیں ریاست کے اندر عدم استحکام پیداکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔