سابق حکومتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں، ہمایوں اختر

سابق حکومتی پالیسیوں نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں، ہمایوں اختر

  

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ معیشت کو ترقی دینے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) مسائل کے انبار چھوڑ کر گئی ہے،سابقہ دور کی کاسمیٹکس پالیسیوں نے ملک او رمعیشت کی بنیادیں تک ہلا دی ہیں،اس وقت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہیں اور اگر انہیں بھارت کی سطح پرلایا جائے توحکومت کو 600ارب روپے کی آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے میرٹ اور شفافیت کو پس پشت نہیں ڈالنے دیا جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ ایک وفاقی وزیر کی مداخلت پر سختی سے ایکشن لیا گیا ہے۔ جب تک میرٹ اور شفافیت کا بول بالا نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی اور عوام کو بھی ریلیف میسر آئے گا۔ وزیر اعظم عمران خان ڈلیور کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ دن رات کام کر رہے ہیں۔آئین و قانون کے مطابق وزیر اعظم مختلف شعبوں کے ماہرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بناسکتے ہیں اور سابقہ ادوار میں بھی اس کی مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی دعویدار مسلم لیگ (ن) نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اس نے ملک کی بنیادیں تک ہلا دی ہیں لیکن ایہ لوگ پھر بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -