آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمزسن کی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

  آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمزسن کی مسلمانوں کو عید الفطر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمزسن نے پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کو عید الفطر کے پرمسرت موقع پہ مبارکباد پیش کی۔ "میں آسٹریلیا, یہاں پاکستان, جنوبی ایشیا اور پوری دنیا میں موجود مسلمانوں کو عید الفطر کے پرمسرت موقع پہ مبارکباد پیش کرتی ہوں۔یہ عید ہمیں ایک بھرپور موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم ہر ثقافتی پس منظر، مذہبی عقیدے، قومیت یا صنف سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے احترام، انصاف، مساوات اور شفقت کے ساتھ پیش آنے کا اعادہ کریں۔ آسٹریلیا میں مقیم ۶۰۰،۰۰۰ سے زائد آسٹریلوی مسلمان اور تقریبا ۶۲،۰۰۰ پاکستانیوں کے لئے، جو آسٹریلیا کی قومی زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، عید ایک بہت خصوصی تہوار ہے۔ اسلام آسٹریلیا میں دوسرا بڑا مذہب بن گیا ہے، اور پاکستانی آسٹریلوی لوگ آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا سب سے بڑا حصہ ہیں۔ ہمارے عوامی روابط، ہمارا دولت مشترکہ کا ورثہ، اور کرکٹ کے لئے ہمارا جنون، ہمارے دو ممالک کے درمیان باہمی دوستی کی بنیاد ہے۔میں امید کرتی ہوں یہ عید ہم سب کے لئے ایک پرامن اور خوشگوار جشن کا دن ہو۔

مبارکباد