پیپلزپارٹی کے رہنما راشد رئیس کو سپرد خاک کردیا گیا

  پیپلزپارٹی کے رہنما راشد رئیس کو سپرد خاک کردیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن پی پی پی سندھ کونسل راشد رئیس کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان اورنگی ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی نمازہ جنازہ فقیر کالونی اورنگی ٹاون میں ادا کی گئی راشد رئیس گذشتہ روز تربت سے کراچی سفر کے دوران ٹریفک حادثے میں جانبحق ہوگئے تھے جبکہ انکے ہمراہ پی پی رہنما حبیب حسن اور دئگر شدید زخمی ہوگئے تھے راشد ریئس کی نمازہ جنازہ میں پیپلزپارٹی کے کسی صوبائی یا مرکزی رہنمانے شرکت نہیں کی۔ راشد رئیس کی ٹریفک حادثے میں المناک موت پر پورا علاقہ سوگوار تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -