حکومتی رویے اور بد انتظامی نے عوام کی خوشیوں کو ماند کر دیا،امیر العظیم

حکومتی رویے اور بد انتظامی نے عوام کی خوشیوں کو ماند کر دیا،امیر العظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائند ہ خصوصی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکومتی رویے اوربد انتظامی نے عوام کی خوشیوں کو ماند کردیا ہے۔عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ عید کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے سے قاصر ہیں۔ 


مہنگائی نے ہر چیز کی قیمت کو آسمان پر پہنچادیا ہے جبکہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ حکمرانوں کی ناتجربہ کاری اور غلط ترجیحات نے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک صورت حال سے دوچار ہے۔ تبدیلی کے خوشنما دعوے اور وعدے سب ایک ایک کرکے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔


 آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر قرضے حاصل کرکے ملکی معیشت کو سہار اد ینے کی کوشش حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خود کشی کرلوں، انھوں نے توخود کشی نہیں کی البتہ عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا ہے۔ نامساعد حالات اور معاشی مسائل کی وجہ سے خود کشیوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سول ادارے تباہ حال ہیں ۔ اقرباپروری اور موروثیت نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے