لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کر لیا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد نذیر کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے حوالے سے زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ زیرو ویسٹ آپریشن میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت نے حصہ لیا۔ رات بارا بجے سے شروع ہونے والے زیرو ویسٹ آپریشن میں شہر بھر کی تمام تر کمرشل مارکیٹس، قبرستانوں کی صفائی، مساجد اور عید گاہوں کی خصوصی واشنگ ، پارکوں اور تفریح گاہوں کے اطراف میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات سمیت شہر بھر کی مرکز ی شاہراہوں،تنگ وتاریک گلیوں، والڈ سٹی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے اور جس کے نتیجے میں شہر سے 7000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا گیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر سمیت جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور تمام تر افسران کی جانب سے زیرو ویسٹ آپریشن کی نگرانی کی گئی۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کئے گیے ہیں تاکہ شہریوں کو عید الفطرکے موقع پر صاف ستھرا ماحول میسر آسکے۔ مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم کی ان تھک اور دن رات محنت کے باعث شہر ِلاہور کوصا ف ستھرا کیا جاتا ہے۔
، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ صفائی قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ محکمہ سال کے 365دن ان تھک محنت سے کام کرتا ہے اور چاہے عید ہو یا کو ئی بھی تہورا لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی نے ہمیشہ شہر کو صاف رکھنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ، شہریوں کے تعاون کے بغیر لاہور شہر میں صفا ئی قائم رکھنا بہت مشکل ہے۔ صفا ئی سے متعلق شکایات کے بر وقت ازالے کے لیے محکمے کی ہیلپ لائن 1139یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کیا جائے۔