کراچی، ایس آئی یو کی  کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی، ایس آئی یو کی  کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے دو مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں دو ملزمان سجاد اور عبدالرزاق کو گرفتار کر کے اسلحہ اور 1980 میں بلدیہ ٹاون سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ملزم سجاد 2018 میں 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے بعد ایران فرار ہوگیا تھا، ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 2018 میں اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا۔دوسری کارروائی میں ایس آئی یو نے 20 سے 25 وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل آصف کو گرفتار کر کے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -