کراچی میں پولیس اہلکار کی  فائرنگ سے ساتھی اہلکار ہلاک

کراچی میں پولیس اہلکار کی  فائرنگ سے ساتھی اہلکار ہلاک

  

کراچی (کرائم رپورٹر)عوامی کالونی کے علاقے میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی موبائل مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی۔اطلاعات کے مطابق جھگڑا پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فائرنگ سے ایک شہری کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -