ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،اشرف بھٹی

ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے ساہیوال میں معصوم بچوں کی ہلاکت کی ذمے داری پنجاب حکومت پر عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے فی الفور وزیر صحت پنجاب داکٹر یاسمین راشد کو مستعفی ہو جانا چاہئے جبکہ وزیراعلی پنجاب کو بھی اپنی نااہلی کو تسلیم کرتے ہوئے خود ہی اپنے لئے بھی بطور پنجاب حکومت کے کپتان کے کوئی سزا تجویز کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ساہیوال میں اتنا بڑا سانحہ ہو گیا لیکن حکومت پنجاب ٹس سے مس نہ ہوئی۔

 اور اس کے بالوں تک جوں تک بھی نہ رینگی یپی واقعہ اگر خدا نخواستہ کسی اور کی حکومت میں ہوا ہوتا تو اب تک عمران خان نے آسمان کو سر پر اٹھا لینا تھا اور انہوں نے اس وقت کی حکومت کا جینا حرام کردینا تھا لیکن اب انہوں نے اپنے لئے کوئی سزا تجویز نہیں کی ہے افسوس کی بات ہے کہ مدینہ کی ریاست قائم کرنے کے دعوے داروں کی حکومت مین معصوم بچے موت کی وادی میں چلے گئے اور وزیراعظم نہرو کی طرح چین کی بانسری بجاتا رہا پی ٹی آئی کے اس بے حس روئیے کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -