قوم رویت ہلا ل کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائے گی،صاحبزادہ حامد رضا

قوم رویت ہلا ل کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائے گی،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پوری قوم رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائے گی۔ فواد چوہدری فساد چوہدری بن چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو دینی امور میں مداخلت سے روکیں۔ فواد چوہدری مولوی فوبیا میں مبتلا ہے۔ فواد چوہدری طے شدہ معاملات کو چھیڑ کر نیا پینڈوراباکس نہ کھولے۔ ملک کسی نئی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پارٹیاں تبدیل کرنے کا ریکارڈ بنانے والا فواد چوہدری عمران خان کا نادان دوست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مفتی محمد مقیم خان کی قیادت میں  علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -